فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم جاری

0 127

فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم جاری

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس لاہور کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فواد

 

چوہدری کا راہداری ریمارنڈ منظور کر لیا ہے، لاہور کی کینٹ کچہری کی عدالت سے جاری تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا طبی معائنہ کروا کر اسلام آباد لے جایا جائے، فواد چوہدری کا سروسز ہسپتال سے میڈیکل کرایا جائے، اس کے بعد اسلام آباد کا سفر 3 سے 4 گھنٹے پر محیط ہے، اس لیے فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کینٹ

 

کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا، فواد چوہدری کے وکلا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، تفتیشی افسر نے مقدمے کی کاپی اور فواد چوہدری کی گرفتار کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔اس موقع پر

 

کرانے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالتی حکم پر فواد چوہدری کو ایف آئی آر کی کاپی دے دی گئی اور عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنماءکا میڈیکل کروانے کی استدعا بھی منظور کرلی۔بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ بھی مںظور کر لیا اور عدالت نے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے کی

 

اجازت دے دی، سماعت مکمل ہونے پر پولیس رہنما تحریک انصاف کو کینٹ کچہری سے لے کر روانہ ہو گئی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا، میں تو کہتا ہوں کہ 22 کروڑ عوام پر مقدمات بنا دو، میری پیشی

 

پر اتنی پولیس لگا دی شاید کوئی جیمز بونڈ کو پیش کرنا ہے، مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی، جس جرم میں گرفتار کیا گیا اس کا علم نہیں، پولیس بتائے مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا، پولیس مجھے ایف آئی آر تو پڑھا دے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.