فواد چوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید احمد

0 20

فواد چوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید احمد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، حکومت کےارادے واضح ہوگئے ہیں، جن سے عوام کو

 

سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ کچھ اور کرنے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 90 دنوں میں 2 صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں

 

اور الیکشن کمیشن سیاست دانوں پرپرچے کٹوا رہا ہے جو اس کا کام نہیں ہے، ایف آئی آر پڑھ کراندازہ ہوا یہ کیس عدالت میں 2 نفلوں کی مار ہے، الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کو اتنانہ گرائے کہ قوم کا الیکشن سے

 

اعتبار اٹھ جائے، قوم کو الیکشن کی طرف جانے دیا جائے ورنہ قوم سڑکوں پر فیصلہ کرے گی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 بلین سے کم اور آئی ایم ایف کی شرائط سرپر ہیں، وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے، سیاسی اقتصادی معاشی اور توانائی کا بحران حکومت کے گلے پڑنے والا ہے، ملک جام

 

ہے حکومت کاکام تمام ہے، فوادکی گرفتاری چلتی پہ پیڑول کا کام کرے گی، اب ملک الیکشن کی بجائے تشدد کی راہ پر چل پڑا ہے اور فیصلے سڑکوں پہ ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو

 

قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی وہ الیکشن کےنتائج پر کیا خاک اعتبار کرے گی، چھوٹا بھائی پرائم منسٹر ہے اور بڑے بھائی کے پاکستان آنے پر پا¶ں میں مہندی لگی ہے، الیکشن کا مطالبہ کرنے والے

 

الیکشن پر جانے کے لیے تیار نہیں ہیں، نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے عنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.