امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی، عمران خان

0 24

امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی، عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی۔میڈیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنما¶ں سے مشاورت مکمل کرلی، اس دوران عمران خان کی ممکنہ

 

گرفتاری کے خدشے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی، عمران خان نے اس حوالے سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایات جاری کردیں جس کے تحت پی ٹی آئی کارکن مختلف شفٹوں میں زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے۔پارٹی کے سینئر رہنما¶ں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے

 

ہیں، اس لیے امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی، ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف کیس انتقامی کارروائی ہے، کیوں کہ فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہراول دستے کا حصہ ہیں۔ادھر لاہور کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما

 

فواد چوہدری کا راہداری ریمارنڈ منظور کر لیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا گیا، لاہور کی کینٹ کچہری کی عدالت سے جاری

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا طبی معائنہ کروا کر اسلام آباد لے جایا جائے، فواد چوہدری کا سروسز ہسپتال سے میڈیکل کرایا جائے، اس کے بعد اسلام آباد کا سفر 3 سے 4 گھنٹے پر محیط ہے، اس لیے فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔بتایا گیا ہے کہ لاہو

 

ر کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا، فواد چوہدری کے وکلا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، تفتیشی افسر نے مقدمے کی کاپی اور فواد چوہدری کی گرفتار کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے فاضل جج سے استدعا کی کہ مجھے ایف آئی آر کی کاپی دی جائے اور میرا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالتی حکم پر فواد چوہدری کو ایف آئی آر کی کاپی دے دی گئی اور

 

چوہدری کا راہداری ریمانڈ بھی مںظور کر لیا اور عدالت نے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی، سماعت مکمل ہونے پر پولیس رہنما تحریک انصاف کو کینٹ کچہری سے لے کر روانہ ہو گئی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ

 

پر اتنی پولیس لگا دی شاید کوئی جیمز بونڈ کو پیش کرنا ہے، مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی، جس جرم میں گرفتار کیا گیا اس کا علم نہیں، پولیس بتائے مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا، پولیس مجھے ایف آئی آر تو پڑھا دے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.