فواد چوہدری کی اہلیہ کو بلند حوصلے میں دیکھ کر خوشی ہوئی،مونس الٰہی

0 19

فواد چوہدری کی اہلیہ کو بلند حوصلے میں دیکھ کر خوشی ہوئی،مونس الٰہی

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردِعمل آ گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم فواد چوہدری کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مونس الٰہی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فواد

 

چوہدری کی اہلیہ سے بات ہوئی،فواد چوہدری کی اہلیہ کو بلند حوصلے میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ہم فواد چودھری کے ساتھ کھڑے ہوں گے،انہوں نے گڑبڑ کرنے کیلئے غلط شخص کا انتخاب کیا۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف کیس انتقامی کارروائی ہے کیوں کہ فواد چوہدری

 

تحریک انصاف کے ہراول دستے کا حصہ ہیں۔فواد چوہدری کی سی ای سی کی مناسب وضاحت پر گرفتاری کسی کے ذہن میں کوئی شک نہیں چھوڑتی کہ پاکستان قانون کی حکمرانی سے خالی بنانا ری پبلک بن چکا ہے۔ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کو ناقابل واپسی مقام کی

 

طرف بڑھنے سے بچایا جاسکے،میں آج شام 4 بجے میڈیا ٹاک کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج کے حوالے

 

سے پارٹی کے سینئر رہنما¶ں سے مشاورت مکمل کرلی،اس دوران عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی،عمران خان نے اس حوالے سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایات جاری کردیں جس کے تحت پی ٹی آئی کارکن مختلف شفٹوں میں زمان پارک لاہور میں

 

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے۔پارٹی کے سینئر رہنما¶ں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، اس لیے امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی،ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔ خیال رہے کہ لاہور

 

کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمارنڈ منظور کر لیا،فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.