فواد چوہدری کے بھائی کو بھی پولیس نے جہلم سے گرفتار کر لیا ہے،شیریں مزاری

0 22

فواد چوہدری کے بھائی کو بھی پولیس نے جہلم سے گرفتار کر لیا ہے،شیریں مزاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بھائی کو بھی جہلم سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی جہلم سے گرفتار کر لیا گیا ہے،صدر مملکت کو کہتی ہوں کہ آپ کو بھی

 

پاکستان اور انصاف کیلئے کھڑا ہونا چاہیے۔شریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فسطائیت اپنی بدترین سطح تک پہنچ چکی ہے،صدر مملکت کے پاس بے شک اختیار کاغذ پر ہے مگر استعمال تو کریں۔صدر مملکت عارف علوی کو خاموشی توڑنی ہو گی،ملک میں جمہوریت ختم ہوگئی

 

ہے،خوف پھیلایا جارہا ہے جبکہ ہمارے الفاظ سے اتنا کیوں ڈر گئے ہیں،پی ڈی ایم کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں؟ شریں مزاری کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی جہلم سے گرفتار کیا گیا،محسن نقوی کی تعیناتی پر ایکشن لیا جائے۔عدلیہ قانون کے لیے کھڑے ہوں،الیکشن کمیشن خود سپریم

 

کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ فواد چوہدری کی اہلیہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پونے چھ بجے گھر میں گھس کر فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا،یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ 10 سے 15 بندے لیکر آپ فواد چوہدری کو گرفتار کر لیں۔فواد چوہدری کو جس طرح گرفتار کیا گیا یہ بالکل غلط طریقہ کار

 

ہے،جمہوریت میں ہر شہری کو حق ہے،فواد چوہدری قوم کے لیڈر ہیں،یہ کیا طریقہ کار ہے کہ گھر میں گھس کر گرفتار کیا جائے؟ دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمارنڈ منظور کر لیا ہے،کینٹ کچہری کی عدالت سے تحریری حکم نامہ بھی جاری

 

کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا طبی معائنہ کروا کر اسلام آباد لے جایا جائے فواد چوہدری کا سروسز ہسپتال سے میڈیکل کرایا جائے اس کے بعد اسلام آباد کا سفر 3 سے 4 گھنٹے پر محیط ہے،اس لیے فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.