بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

0 19

حب/ کوئٹہ(ویب ڈیسک)متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی، عوام و ٹرانسپورٹرز عاجز آگئے ،ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ تفصیلات کے مطابق صوبے کی مختلف قومی شاہراہوں کی عدم تعمیر سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے اس وقت شیرانی دہانہ سر مغل کوٹ شاہراہ ، کوئٹہ نوشکی دالبندین شاہراہ ،پنجرہ پل،حب پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں مذکورہ شاہراہوں پر تعمیر کاکام جاری ہے تاہم سست روی کاشکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری

کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کئی کئی کلو میٹر روڈ نہ ہونے کی وجہ سے سارا دن دھول مٹی اڑتی رہتی ہے جس کی وجہ سے اطراف کے مکین اور آنے جانے والے سانس و گلے کی مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہو رہے ہیں جب کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ گاڑیوں ، کوچز ٹرک سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کا خراب ہونا بھی معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی سال سے شیرانی دہانہ سر مغل کوٹ شاہراہ

، ہنجرہ پل،حب پل ،کوئٹہ نوشکی شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہے لیکن کام سست روی کاشکار ہے جس کی وجہ سےکوئٹہ سے اسلام آباد، لورالائی ،ملتان ،لاہور،پنجاب اور کے پی کےآنے جانے والے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ایمر جنسی کی صورت میں مریضوں کو منتقل کرنا بھی انتہائی مشکل ہے انہو ں نے بتایا کہ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ بڑے پتھر پڑے ہوتے ہیں طویل عرصہ سے مین قومی شاہراہ تشنہ تکمیل ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے وزیراعلی بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ قومی شاہراہوں کی عدم تعمیر اور کام کی

سست روی کا نوٹس لیں دوسری جانب بلوچستان گڈزٹرک اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا کہ بارہا حکام کی توجہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار قومی شاہراہوں کی جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ سال2022 کی مون سون کی بارشوں کی وجہ سے قومی شاہراہیں مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں پنجرہ پل بولان اور حب کے پل ٹوٹ

چکا ہے اسکا علاوہ بھی کئی روٹس پر پل سڑکیں بہہ گئی لیکن کوئی مرمت کا کام شروع نہیں کیا گیا انکا کہنا تھا کہ شکستہ حال روڈوں کی وجہ سے ٹرانسپوٹرز کو نقصان ہورہا ہے خراب سڑکوں کی وجہ سے لوڈ رٹرکس خراب ہوجاتے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ فی الفور صوبے بھر کی شکستہ حال قومی شاہراہیں مرمت کی جائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.