پاک ایران راہداری گیٹ کو چار سالوں کے بندش کے بعد کھول دیا گیا

0 70

)پاک ایران راہداری گیٹ کو چار سالوں کے بندش کے بعد کھول دیا گیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان بلال شبیر، رسالدار میجر اکبر جان سنجرانی، عبد الودود سنجرانی ودیگر قبائلی عمائدین نے سرحدی شہر تفتان میں چار سالوں کی طویل بندش کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تفتان بلال شبیر نے ربن کاٹ کرکے باقاعدہ افتتاح کردیا۔ یاد رہے کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ چار سالوں سے راہداری گیٹ کو ایرانی حکام نے بند کر رکھا تھا گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ

کی سربراہی میں وفد نے میرجاواہ میں ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا 25 جنوری کو راہداری گیٹ کو کھول دیا جائے گا آج باقاعدہ طور پر پاکستانی حکام نے راہداری گیٹ کو اپنی طرف سے کھول دیا گیا راہداری گیٹ سے پاکستانی سرحدی شہری ڈپٹی کمشنر آفس سے راہداری دستاویزات حاصل کرکے ایران کے سرحدی شہروں میں اپنے رشتہ داروں سے

ملنے جاتے ہیں جو دونوں سرحدی شہریوں کے لیے یہ راہداری گیٹ بروقت ملنے کی ایک آسان ذریعہ ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے راہداری گیٹ کو چار سالوں کے طویل بندش کے بعد دوبارہ کھولنے پر ضلعی انتظامیہ کی اس اقدام کو سراہا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.