سوئیڈن میں قرآن پاک کی بحرمتی سے عالم اسلام جذبات مجروح ہوئے ہیں،حافظ حسین احمد

0 318

جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی صوبائی نایب امیر مولانا نجیب اللہ محمد حسنی پیر طریقت وشریعت مولانا عبدالصمد آغا کچلاک جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی نائب امیر مولانا شیخ عبد الاحد ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا عطا الرحمن رحیمی مولانا امیر محمد متقی مولانا مفتی خلیل الرحمن محمد حسنی مولانا حافظ انیس الرحمن محمد حسنی مولانا بسم اللہ نعمانی

مولانا مفتی عبدالباری مولانا قاری محمد ادریس ودیگر علما کرام نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بحرمتی سے عالم اسلام جذبات مجروح ہوئے ہیں پاکستان سمیت عالم اسلام کے حکمران سویڈن سے ہرقسم تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں امت مسلمہ قرآن مجید کی عظمت وتقدس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے عالم اسلام کے حکمران اتحاد وا تفاق کا مظاہرہ کرے ان خیالات اظہار انہوں نے ضلع چاغی پوستی میں جامعہ عربیہ احیا العلوم کے زیر اہتمام سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جمعیت علما اسلام کے رہنما وں جید علما کرام نے دستار

فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کے حکمران قرآن پاک کی عظمت وتقدس کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لیے کردار اداکریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان سویڈن میں قرآن پاک کی بحرمتی کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتی ہے سویڈن کے حکومت قرآن پاک کی بحرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے عالم اسلام کے حوالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ قرآن مجید قیامت تک پڑھنے والے عظیم کتاب ہے

قرآن پاک پڑھنے والے دنیا اور آخرت میں سرخروئی ہو ینگے قیامت کی دن قرآن پاک سے بڑ کر کوئی سفارش کرنے والا نہیں ہو گا قرآن پاک سے روگردانی کے باعث عالم اسلام آج مختلف مشکلات اور مصائب کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکلات اور مسائل کا واحد حل اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر میں ہے قرآن پاک سے روگردانی کے باعث آج امت مسلمہ مختلف مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عالم کفر عالم اسلام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں عالم کفر نے ہمیشہ دنیا کا تباہ کرنے کی سازش کی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہردو میں طاغوتی قوتوں کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جنگ لڑیں ہے آخر میں جامعہ عربیہ احیا العلوم پوستی کے فارغ التحصیل حفاظ اکرام کی دستار بندی کی گئی اور شرکا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.