ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی؟

5 1,106

 

ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی؟

شعیب ملک نے دوسری شادی کرلی

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد ان کے سابق شوہر شعیب ملک نے اداکارہ ثناءجاوید سے شادی کرلی تاہم اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ثانیہ مرزا بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بہت سی تصاویر گردش کررہی ہیں جس میں محمد شامی اور ثانیہ مرزا کو ایک ساتھ دلہا دلہن کےلباس میں دکھایا جارہا ہے،حقیقت میں یہ تصویریں جعلی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین نے طنز و مزاح کے ارادے سے بنا کر سوشل میڈیا پہ وائرل کردی ہیں۔ثانیہ مرزا کا نام محمد شامی سے جوڑنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے

 

کہ محمد شامی کی بھی اپنی بیوی سے علیحدگی ہوچکی ہے،دونوں کے درمیان معاملات کافی حدتک خراب رہے یہاں تک کہ علیحدگی کے بعد محمد شامی کی بیوی میڈیا پر ان کے بارے میں باتیں کرتی رہی۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق اور سابق شوہر کی دوسری شادی کے بعد بھارتی میڈیا میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی دولت سے متعلق بھی خبریں شائع ہونا شروع ہوئیں۔

 

شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر سامنے ا?نے کے بعد معروف بھارتی فیشن و سلیبرٹی میگزین جی کیو نے ثانیہ مرزا کی دولت، اثاثوں اور سالانہ کمائی سے متعلق رپورٹ شائع کی، جس کے مطابق ٹینس سٹار کے پاس تقریبا ساڑھے 7 ارب روپے کی دولت ہے۔میگزین نے مختلف اخبارات اور نشریاتی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ثانیہ مرزا کے پاس بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں پرتعیش گھر ہیں،

خواتین کومعروف اداکارہ نے پاکستانی نوجوانوں سے شادی نہ کرنے کامشورہ دیدیا

جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں ثانیہ مرزا کی زیر ملکیت رہنے والا گھر انہوں نے شوہر شعیب ملک کے ساتھ خریدا تھا، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اب وہ گھر کس کی ملکیت رہے گا ؟۔میگزین نے بتایا کہ ثانیہ مرزا کے بھارتی شہر حیدرا?باد میں موجود گھر بھارتی 14 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور ان کے پاس متعدد مہنگی اور پرتعیش کاریں ہیں جب کہ والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کے پاس علیحدہ مہنگی گاڑیاں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے سال 2022 میں مختلف پروجیکٹس سے ایک سال میں 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور ان کے پاس اس وقت بھی 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 7 ارب روپے سے زائد کے اثاثے موجود ہیں۔ثانیہ مرزا کا شمار نہ صرف بھارت کی امیر ترین اسپورٹس وویمن میں ہوتا ہے بلکہ وہ دنیا کی پراثر اور بااثر

 

اسپورٹس فیمیلز میں سے ایک ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے سابق شوہر کرکٹر شعیب ملک کے پاس کتنی دولت ہے، تاہم ممکنہ طور پر ان کے پاس بھی سابق اہلیہ یا اس سے کچھ زائد دولت ہوگی۔یاد رہے ثانیہ مرزا نے اپنے کیریئر کے عروج پر 2010 میں شعیب ملک سے شادی کی تھی، ان کے ہاں 2018 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی اور دونوں کے درمیان 2023 میں طلاق ہوئی۔ثانیہ مرزا کے سابق شوہر شعیب ملک نے 20 جنوری کو پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی تصدیق کی اور اداکارہ کی بھی یہ دوسری شادی تھی، انہوں نے پہلی شادی 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے کی تھی۔

شعیب ملک کیلئے ثناءجاوید کا شادی کے بعد پہلا پیغام جاری

 

You might also like
5 Comments
  1. […] ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی؟ […]

  2. […] ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی؟ […]

  3. […] ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی؟ […]

  4. […] ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی؟ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.