ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی
ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی
سیکیورٹی فورسز نے کراچی میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا ، حیران کن انکشاف
سابق ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف وحید مراد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر پی پی 3 سے ن لیگ کے امیدوار ملک حمید اکبر بھی موجود تھے۔سابق ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف وحید مراد نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پریس کانفرنس میں ن لیگ کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔وحید مراد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں اس لئے شریک ہو رہا ہوں کیونکہ اس وقت پاکستان کو پاکستانیوں اور نوجوانوں کی ضرورت ہے، پاکستان کی لائینیں سیدھا کرنے کے لئے میاں نواز شریف کی اشد ضرورت تھی، مریم نواز کی بات دہراو¿ں گا کہ پاکستان سے نواز شریف کے بنائے منصوبوں کو نکال دیں تو باقی کیا بچتا ہے۔
دوسری جانب مقدمات کے سبب بیلٹ پیپر کی طباعت میں حائل زیادہ تر رکاوٹیں دور ہو گئیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 250 سے زائد حلقوں کے ووٹوں کی چھپائی مکمل کرلی گئی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 266 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کے لئے بیلٹ پیپر چھاپے جا رہے ہیں۔
عدالتوں میں انتخابی نشانات اور دیگر معاملات سے متعلق 90 فیصد سے زائد کیسز نمٹا دیئے گئے۔انتخابی امیدواروں کی جانب سے دائر صرف 10 فیصد کیسز پر فیصلے ہونا باقی ہیں۔ جن حلقوں سے متعلق درخواستیں نمٹا دی گئی ان کے بیلٹ پیپر کی چھپائی بھی شروع کر دی گئی۔ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان پوسٹ فاونڈیشن اور نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کمپنی بیلٹ پیپر چھاپ رہی ہے۔خصوصی فیچر پر مبنی بیلٹ پیپر چھاپے جا رہے ہیں۔ عام انتخابات میں واٹر مارک والے بیلٹ پیپر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ تینوں کمپنیاں 10 کروڑ، 9 کروڑ اور 7 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپیں گی۔ مجموعی طور پر 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے جائیں گے۔
[…] ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی […]
[…] ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی […]