سوئی میں دھماکا، سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی زخمی
سوئی میں دھماکا، سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی زخمی
سوئی کے نواحی علاقے میں دھماکے سے 2 سگے بھائی زخمی ہوگئے، زخمی افراد پی بی 10 سے امیدوار اور سابق نگران وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی ہیں۔بلوچستان میں سوئی کے نواحی علاقے لنڈو نالہ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بھائی زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق تاحال دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا، سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق سوئی دھماکے کے زخمی پی بی 10 کے امیدوار اور سابق نگران وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی ہیں۔