ایران کے شہر قْم میں کرونا وائرس سے50 ہلاکتیں،وزیر صحت کو تنقید کا سامنا

0 201

تہران (این این آئی)ایران کے شہر قْم میں مہلک وائرس کرونا سے مرنے والوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اس شہر سے منتخب رکن پارلیمان احمد امیرآبادی فرحانی نے قْم میں ہلاکتوں کی یہ نئی تعداد بتائی ہے۔ ایرانی حکومت نے ملک بھر میں بارہ ہلاکتوں کی تصدیق کی اور اس سے زیادہ ہلاکتوں کو ماننے سے انکار کردیا ۔ایران کی وزارت صحت نے بھی بعد از دوپہر پچاس ہلاکتوں کی تعداد کو مسترد کردیا ۔مگر امیرآبادی فرحانی نے کہا کہ گذشتہ رات تک کرونا وائرس سے کم سے کم پچاس افراد مارے جا چکے تھے۔اس کے ذمے دار وزیر صحت ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ قْم میں گذشتہ بدھ سے کرونا وائرس سے روزانہ دس افراد موت کے مْنہ میں جارہے ہیں۔ان کے اس بیان کے ردعمل میں ایران کے نائب وزیر صحت ایرج حریرچی نے ہلاکتوں کی اس تعداد کو مسترد کردیا اور کہا کہ اگر امیر آبادی فرحانی کے اعداد وشمار درست ہوئے تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر قْم میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میڈیا کی بیان کردہ تعداد کا ایک چوتھائی بھی ہوئی تو میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاؤں گا۔ یہ اعداد وشمار غلط ہیں اور ہمیں اپنے اعداد وشمار پر یقین ہے۔تاہم ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں بار بار ردوبدل کیا اور ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس سے ملک بھر میں متاثرین کی تعداد اکسٹھ ہوگئی ہے۔امیر آبادی فرحانی نے وائرس پر قابو پانے کے لیے حکومت کی کوششوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔انھوں نے کہاکہ قْم میں بہت بْری حالت ہے لیکن حکومت کرونا وائرس پرقابو پانے میں ناکام رہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.