شہبازشریف کا شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت پر اظہار تشکر
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالی کا کرم اور شکر ہے کہ قابل، پاکستان سے مخلص شخص اور بے گناہ قیدیوں کو آج انصاف ملا،شاہد خاقان عباسی نے ملک سے گیس کی قلت اور بحران کے خاتمے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ احسن اقبال نے سی پیک سے لے کر پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو سنوارنے اور بنانے میں اہم کرداراداکیا،پاکستان کے قابل فخر بیٹوں کو ضمانت ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ دیگر بے گناہ اور پاکستان کی خدمت کے جرم میں سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے اسیر بھی جلد رہائی پائیں۔