احتساب عدالت کی کار کے رینٹل پاور ریفرنس میں نیب کو 6 مارچ تک جواب جمع کروانے کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے کار کے رینٹل پاور ریفرنس میں نیب کو 6 مارچ تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو کار کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔ دور ان سماعت کار کے رینٹل پاور کے ملازمین کی جانب سے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ وکیل صفائی نے استدعا کی کہ حکومت کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے رینٹل پاور کے ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے، حکومت کے ساتھ معاہدہ طے کیا گیا ہے کہ رینٹل پاور کے ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے وکیل صفائی کو تحریری طور پردرخواست جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے نیب کو 6 مارچ تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔ بعد ازاں کارکے رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر نیب کی جانب سے جواب بھی جمع نہیں کرایا جا سکا۔عدالت نے نیب کو 12 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔