چاغی  کے قریب مسلح ڈاکوں کی تشدد سے ایک شخص زخمی لیویز فورس کا بروقت کاروائی تین ملز گرفتار

1 171

چاغی  کے قریب مسلح ڈاکوں کی تشدد سے ایک شخص زخمی لیویز فورس کا بروقت کاروائی تین ملز گرفتار اسلحہ اور دوموٹر ساہیکل برآمد تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ ناصر ،چاغی تھانہ انچارج دفیدار نوروز خان سجرانی دفیدار شبیان نوروز خان محمد حسنی نے لیویز تھانہ چاغی میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل چاغی میں چوری ڈکیتی راہزنی کے مختلف واقعات میں ملوث ملزم جلیل آحمد ولد عبدالمجید اور اس کے ساتھیوں کو بروقت گرفتار کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے انھوں نے کہا کہ امن اومان کو خراب کرنے والوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا عوام کے جان ومال کی حفاظت ہر صورت پر کی جائے گی چاغی شہر میں لیویز فورس کو الرٹ کیا گیا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے چاغی لیویز فورس روزانہ شہر کے گرد ونواح کے علاقوں میں گشت کررہاہے امن اومان کو مزید برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاہیں جارہے ہے انھوں نے کہا کہ عنقریب امین آباد کے علاقے میں لیویز چیک پوسٹ قائم کی جاے گی اور وہان رسالدار تعینات کیا جاہیگا تاکہ ان علاقوں کے مساہل حل ہو سکے اور امن اومان مزید بہتر ہو سکیں ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] چاغی لیویز کی کاروائی ملزمان اسلحہ اور موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.