سپریم کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت(آج)ہوگی،خصوصی انتظامات کیلئے اعلامیہ جاری
اسلام آباد سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت(آج) منگل کو ہو گی،سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا،سپریم کورٹ جانے والوں کو ا یس پی سکیورٹی سپریم کورٹ سے رابطے کی ہدایت کر دی گئی ۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صرف درخواست گزار وں اورمتعلقہ افرادکو سپریم کورٹ جانے کی اجازت ہوگی، (آج) منگل کو سپریم کورٹ میں داخلے کیلئے خصوصی پاسز جاری ہوں گے ،سپریم کورٹ جانے والوں کو اپس پی سکیورٹی سپریم کورٹ سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق عدالت آنے والے معمول کے وکلا اورصحافیوں کو خصوصی پاسز سے استثنیٰ ہو گا،عدالت میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔