چینی صدرشی جن پنگ اور موناکو کے پرنس البرٹ دوئم کے درمیان مذاکرات

0 185

موناکو چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور موناکو کے تعلقات ایک مثال بن چکے ہیں،چین “دی بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے موناکو کا خیر مقدم کرتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے موناکو کے سربراہ پرنس البرٹ دوئم کے ساتھ مذاکرات کئے۔ اس موقع پر چین کے صدرمملکت شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ یہ کسی بھی چینی صدر مملکت کی جانب سے موناکو کا پہلا دورہ ہے، چین اور موناکو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 20 سے زائد سالوں کے دوران دونوں اطراف سے مساوات اور دوستی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اب چین-موناکو دوطرفہ تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں، اور عملی تعاون وقت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، خاص طور پر ماحولیاتی تحفظ، ٹیلی مواصلات، اور موبائل ادائیگی کے نئے شعبوں میں تعاون چین یورپ تعاون میں پیش پیش ہیں۔ چین اور مناکو کا رقبہ، تاریخ، ثقافت، سماجی ومعاشی نظام مختلف ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات ایک مثال بن چکے ہیں۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ دونوں اطراف کو دو طرفہ تعلقات کی ترقی کی صحیح سمت پر گامزن رہنا چاہیے، روایتی دوستی اور سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل مضبوط بنانا چاہئے، اور اقوام متحدہ اور بین الاقوامی معاملات میں تبادلوں اور باہمی حمایت کو مضبوط بنانا چاہئے. چین “دی بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے موناکو کا خیر مقدم کرتا ہے.اور دونوں اطراف کو دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی تحفظ کے تعاون کو بڑھانا چاہئے۔موناکو کے پرنس البرٹ دوئم نے موناکو کے شاہی خاندان، حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر مملکت شی جن پنگ کے دورے کا خیرمقدم کیا۔ پرنس البرٹ دوئم نے کہا کہ موناکو کو سائنس و ٹیکنالوجی، تخلیق، ماحولیاتی تحفظ، جنگلی حیات کے تحفظ اور قابل تجدید توانائی سمیت متعدد شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لئے تیار ہے.چین موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد بین الاقوامی معاملات میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔موناکو چین کی ان خدمات کوسراہتا ہے۔امید ہے کہ آئندہ برس چین کی جانب سے منعقد کروا ئے جانے والے حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے پندرہویں اجلاس سمیت 2022کی بیجنگ سرمائی اولمپکس کھیلیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو بڑھایا جا سکے۔مذاکرات سے پہلے، پرنس البرٹ دوئم نے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.