پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا

0 154

ابوظہبی پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ (کل)بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم کینگروز کو سیریز میں2-0کی برتری حاصل ہے،قومی کر کٹ ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا ،ٹیم انتظامیہ کی جانب سے تیسرے ون ڈے میں جنید خان اور عثمان شنوری کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا ون ڈے (کل)بدھ کو شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا،جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4بجے شروع ہو گا۔5میچوں کی سیریز کے ابتدائی2میچوں میں مہمان کینگروزکے سامنے پاکستانی بولنگ اٹیک بری طرح ناکام رہا اور آسٹریلیا نے ابتادئی دونوں میچوں میں 8،8وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ذرائع کے مطابق تیسرے ون ڈے میں محمد عباس اور یاسر شاہ کو ڈراپ کر کے ڈریسنگ روم میں بیٹھے جنید خان اور عثمان شنوری کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف کی پاکستان سے فاسٹ بائولر وہاب ریاض کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.