ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1022 ہوگئی
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1022 ہوگئی ،کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے نئے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 نئے کیسز سامنے آگئے، سندھ میں 413، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 117 کورونا وائرس کے کیسزسامنے آئے ،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 81 ہے ، خیبرپختونخواہ میں 80 اور اسلام آباد میں 16 کیسز ہو گئے، کورونا وائرس سے متاثرہ 21 مریض صحت یاب ہوگئے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے ابتک 8 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، کورونا وائرس میں مبتلا پانچ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔