قومیت اور کسانوں کے مسائل پر بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں سیاست میں آنا چاہتی ہوں، کنگنا رناوٹ

0 193

قومیت اور کسانوں کے مسائل پر بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں سیاست میں آنا چاہتی ہوں، کنگنا رناوٹ

ممبئی(ویب ڈیسک)اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ قومیت اور کسانوں کے مسائل پر بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں سیاست میں آنا چاہتی ہوں۔ ایک انٹریو کے دوران کنگنا رناؤت نے کہا کہ میں سیاست سے واقف نہیں ہوں اور یہ لفظ میرے لیے نامعلوم ہے

تاہم میں قومیت، اپنے ملک اور جو قوانین میرے حقوق متاثر کرتے ہیں، ان کے بارے میں بات کرتی ہوں تو مجھے کہا جاتا ہے تم سیاست میں آنا چاہتی ہو، حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں جب بھی کسانوں سے متعلق یا کسی اور مسئلے پر بات کرتی ہوں تو پتہ نہیں

لوگوں کو کیوں تکلیف ہوتی ہے جب کہ میں تو بطور شہری ان تمام باتوں پر اپنا ردعمل دیتی ہوں اور میرے ان مسائل پر بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے گزشتہ روز بھارت کی 67ویں قومی ایوارڈز کی تقریب میں کنگنا رناؤت کو بہترین اداکارہ کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.