سریاب روڈ واقعے میں معصوم بچوں کی قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری خوش آئند ہے،کاشف حیدری
سریاب روڈ واقعے میں معصوم بچوں کی قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری خوش آئند ہے،کاشف حیدری
کوئٹہ (پ ر) سماجی کارکن کاشف حیدری نے کہا ہے پولیس کی جانب سے سریاب روڈ واقعے میں معصوم بچوں کی قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اس کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہے۔ واقعے میں
ملوث درندہ صفت ملزم انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔ معصوم بچوں کے ساتھ رونما ہونے والے واقعے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچوں کی بیہمانہ قتل میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے اور اس درندے کو عبرت کا نشان بنایا جائے تا کہ آئندہ کوئی معصوم بچوں کے ساتھ ظلم کرنے کا سوچ بھی نا سکے۔ یہاں جاری ہونے والے
مذمتی بیان میں سماجی کارکن کاشف حیدری کیجانب سے سریاب روڈ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دن بدن شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم، قتل و غارت، چوری و ڈکیتی اور بدامنی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ گزشتہ دنوں سریاب روڈ میں رونما ہونے والے دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ واقعہ میں تین معصوم بچوں کو بے
رحمانہ طریقے سے زبح کیا گیا جبکہ ایک بچہ زخمی حالت میں زیر علاج ہے اور اس زخمی بچے کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقع میں ملوث ملزم انسان کہلانے کہ مستحق نہیں۔ بچوں کیساتھ ایسے وہشت ناک اور بدترین ظلم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے معصوم بچوں کے قتل کی واقعی نے پورے شہر کو کرب میں مبتلا کردیا۔ آج ہمارا معاشرہ جس بے حسی کی جانب گامزن ہے