مینار پاکستان گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، انتظامیہ کا سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع

1 185

مینار پاکستان گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، انتظامیہ کا سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع

مینار پاکستان گراو¿نڈ میں تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر انتظامیہ نے سکیورٹی پلان پر عملدرا?مد شروع کر دیا۔ مینار پاکستان جانے والے راستے دونوں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے۔ ڈی سی آفس کے باہر بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے، راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات

 

کا سامنا ہے۔ لاہور میں پولیس اور انتظامیہ نے جی ٹی روڈ، کپ اسٹور، دو موریہ پل سمیت دیگر علاقوں میں بھی کنٹینرز لگا دئیے ہیں۔ شیخو پورہ اور فیصل ا?باد سمیت دیگر علاقوں سے ا?نے والے راستے بند کر دئیے گئے۔ راوی پل اور ریلوے اسٹیشن سے مینارپاکستان جانے والے راستے بند ہیں جب کہ شاہ عالم

 

مارکیٹ میں بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سگیاں پل، انجینئرنگ یونیورسٹی روڈ کے راستے بند ہیں، شاہدرہ، راوی ٹول پلازہ، بتی چوک سے مینار پاکستان جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے جب کہ نیازی چوک، دہلی دروازہ اور دوموریہ پل کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انچارج میٹرو بس کے

 

مطابق جلسے کے باعث میٹروبس کا روٹ مختصر کیا گیا ہے اور میٹروبس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آج رات مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے رکھی ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پی ٹی آئی مینار پاکستان میں جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.