نیول ایئر بیس پر دھماکے اور فائرنگ، ٹیچنگ اسپتال تربت میں ایمرجنسی نافذ
تربت میں ایئرپورٹ اور نیول ایئر بیس کے قریب دھماکے اور فائرنگ، ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سرکاری ذرائع نے دھماکے اور فائرنگ کی تصدیق کی ہے تاہم مزید کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ دھماکے تربت انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور نیوی کے کیمپ کی جانب سے سنائی گئی ہیں، شہر میں وقفہ وقفہ سے دھماکہ اور فائرنگ بھی جاری۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ممکنہ کسی قسم کے نقصانات کے پیش نظر ٹیچنگ ہسپتال تربت میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔