گوجرانوالہ میں چینی باشندے نے ہوٹل سے چھلانگ لگا خودکشی کرلی
گوجرانوالا میں چینی باشندے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں 36 سالہ چینی باشندے زاہوکے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی، جسکے بعد وہ شدید زخمی ہوگیا اورسر، کمراورٹانگوں پہ شدید چوٹیں آئیں، چینی باشندے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اورزندگی کی بازی ہارگیا۔پولیس کے مطابق مرنے والا زاہوکمرہ 223 میں رہائش پزیرتھا، چینی باشندہ کاروباری سلسلے میں پاکستان میں رہائش پزیرتھا۔ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکی ہیں ،جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔