راولپنڈی میں بھی غلط انجکشن سے مریض جاں بحق
راولپنڈی میںاسپتالوں اور کلینک کے نام پر بنی عمارتیں، موت بانٹنے کے مراکز بن گئے، غیر تربیت یافتہ طبی عملہ مریضوں کی زندگی بچانے کے بجائے ان کی موت کا سبب بننے لگا۔کراچی میں دو بچیوں کے بعد ملتان میں بازو کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث آنے والا مریض بے ہوشی کی زیادہ دوا سے جاں بحق ہو گیا بالکل اسی طرح راول پنڈی میں بھی ایک مریض مبینہ طور پر طبی عملے کی غفلت کے باعث غلط انجکشن کا شکار ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھا۔