سووڈان : معزول صدر عمر البشیر کا بہنوئی اور دو نائبین گرفتار
خرطوم سوڈان میں حکام کی جانب سے سابق حکومت کی قیادت اور اہم شخصیات کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں معزول صدر عمر البشیر کے ایک بہنوئی اور دو سابق نائبین کو پکڑ لیا گیا ہے۔ یہ نائبین حسبو محمد عبد الرحمن اور محمد عثمان ہیں۔سابق حکومت کی قیادت اس وقت کوبر جیل میں موجود ہے جہاں ان افراد کو انفراد سیل میں نہیں بلکہ عام قیدیوں کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ جیل میں سے زیادہ شخصیات موجود ہیں۔ ان میں عمر البشیر کی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کے رہ نماں کے علاوہ سابق حکومت میں ایگزیکٹو پوسٹ پر رہنے والے افراد بھی شامل ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا سیاسی اور اقتصادی کردار رہا۔یاد رہے کہ سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر کو گزشتہ ہفتے خرطوم کے نواحی علاقے بحری میں واقع کوبر جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے جیل کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ البشیر شدید سیکورٹی کے تحت ایک انفرادی سیل میں زیر حراست ہیں۔ہفتے کے روز سوڈان میں جنرل پراسیکیوشن نے عمر البشیر کے خلاف منی لانڈرنگ اور بھاری رقوم قبضے میں رکھنے کے الزامات عائد کیے تھے۔