نوترے ڈیم کیتھڈرل کو ڈھانپے کے لیے کوہ پیمائوں کی خدمات حاصل کرلی گئیں

0 186

پیرس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حال ہی میں آتش زدگی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے تاریخی نوترے ڈیم کیتھڈرل کے مرمتی کام کے دوران اسے ڈھانپنے کیلیے کوہ پیمائوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔تاریخی گرجا گھر کی مرمت کرنیوالے حکام کا کہنا ہے کہ چرچ کے زیرتعمیر حصے کو بارش کے پانی سے بچانے کے لیے پیشہ ور کوہ پیمائوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پیرس میں بارش کاامکان ہے اور بارش گرجا گھر کے زیرتعمیر حصے میں جاری کام کومتاثر کرسکتی ہے۔نوترے ڈیم کیتھڈرل کے ترجمان فیلپ فیلنوف نے بتایاکہ ان کی پہلی ترجیح چرچ کا تحفظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چرچ کو ڈھانپے کاعمل منگل کے روز انجام دیا گیا جس کے لیے پیشہ ورہ کو پیمائوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔آتش زدگی کے باعث متاثر ہونے والے گرجا گھر کی بحالی میں پانچ سے چھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہیمگر صدر عمانویل میکروں کا کہنا ہے کہ وہ جلد ازجلد نوترے ڈیم کیتھڈرل کو زائرین کے لیے کھول دیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.