خلیفہ حفتر کی فوج نے قومی اتحادی حکومت کا جنگی طیارہ مار گرایا

0 110

طرابلس لیبیا میںطرابلس پر چڑھائی کرنے والے جنرل خلیفہ حفتر کی فوج نے قومی وفاق حکومت کا ایک جنگی طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ جنرل حفتر فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے بتایاکہ قومی وفاق حکومت کا طیارہ وسطی لیبیا میں الجفرہ فوجی اڈے پر بمباری کے دوران مار گرایا گیا۔المسماری کا کہنا تھا کہ طرابلس ملیشیا کیتین طیاروں نے الجفرہ فضائی اڈے پر بمباری کی کوشش کی تھی۔ اس دوران خلیفہ حفتر کی فوج نیاینٹی ایئر کرافٹ کی مدد سے ایک طیارہ مار گرایا اور دو بھاگ کھڑے ہوئے۔ مار گرائے جانے والیطیارے کے ملبے کی تلاش کا عمل جاری ہے۔گذشتہ ہفتے بھی قومی وفاق حکومت کے جنگی طیاروں نے الجفرہ فضائی اڈے پربمباری کی تھی جس کے جواب میں خلیفہ حفتر کی فوج کی طرف سیجوابی کارروائی کی گئی تھی تاہم اس بمباری میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ الجفرہ فوجی اڈے پر سنہ 2017 سے لیبیا کے جنرل خلیفہ حفتر کی وفادار فوج کا قبضہ ہے۔لیبیا میں پیر کی شام مغربی علاقے سے آنے والی بھاری عسکری کمک نے دارالحکومت طرابلس پہنچ کر لڑائی کے محاذوں پر پوزیشن سنبھال لی ہے۔ یہ پیش رفت طرابلس پر کنٹرول حاصل کرنے اور اسے مسلح ملیشیاں سے آزاد کرانے کے لیے معرکے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کی تیاری کے سلسلے میں سامنے آئی ہے۔لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے سرکاری ترجمان احمد المسماری کے مطابق مغربی عسکری علاقے کے کمانڈر میجر جنرل ادریس مادی کو ایک بڑی فورس کے ساتھ الزنتان شہر سے طرابلس فریڈم آپریشنز روم منتقل کیا جا رہا ہے جہاں وہ لڑائی کے مشن کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.