بارسلونا ماسٹرز، سِٹسپاس اور ڈومنک تھیم نے دوسرے رانڈ کے میچ جیت لیے
بارسلونا یونانی ٹینس سٹار سِٹسپاس اور آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے بارسلونا ماسٹرز دوسرے رانڈ کے میچ جیت لیے۔بارسلونا کے کلے کورٹ پر سنگلز یونانی ابھرتے سٹار سِٹسپاس نے حریف فوکسووِکس کو سٹریٹ سیٹس سے ہرا دیا، سِٹسپاس کی جیت کا سکور چھ تین اور چھ چار رہا۔دوسرے میچ میں آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ جیت لیا، ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھنے والے دونوں کھلاڑی تیسرے رانڈ میں جگہ بنا لی، عام میچ کو ٹینس پرستاروں نے اپنے جوشیلے پن سے خاص بنا دیا۔