لیبیا،حفتر ملیشیا کا رہائشی علاقے پر راکٹ حملہ،1شخص ہلاک
طرابلس: حفتر ملیشیا نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے رہائشی علاقے پر حملہ کر دیا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حفتر ملیشیا نے گزشتہ روز لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے رہائشی علاقے پر حملہ کر دیا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ قومی حکومت کے ایک ترجمان اسامہ علی نے بتایا کہ یہ حملہ عین الزارا نامی علاقے میں کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا ۔ علاقے میں اس حملے کے بعد آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ عملہ طلب کیا گیا ۔دوسری جانب، اقوام متحدہ کے لیبیا سے متعلق خصوصی قائم مقام ایلچی اسٹیفنی ویلیئمز کی لیبیا میں فوری جنگ بندی کی درخواست کو اطالوی وزارت خارجہ نے بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔
[…] (این این آئی)اطالوی فنکار آندریا بوسیلی جو اوپیرا کی لیجنڈ ہیں 8 اپریل کو […]