جولائی تک پاکستان میں کورونا وائرس کے2لاکھ سے زائد کیسز کا امکان، ڈبلیوایچ او

0 155

جنیوا: صحت سے متعلق عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم نے انتباہ کیاہے کہ اگر روک تھام کے اقدامات نہ کئے گئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان کورونا وائرس کے دو لاکھ سے زائد کیسز ہوسکتے ہیں، پاکستان کا کووڈ۔انیس ریسپانس پلان یواین پارٹنرس اور پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی ہے۔اور یہ پروگرام یواین گولز کے مطابق ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم نے جنیواسے پاکستان نیشنل اسٹریٹجک پریپیئرڈنیس اینڈ ریسپانس پلان ورچوئل کانفرنس کے افتتاح کے موقعے پر کہا۔کوروناوائرس کے روک تھام کے لئے پاکستان کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ تیدروس کے مطابق پاکستان کا کووڈ۔انیس ریسپانس پلان یواین پارٹنرس اور پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی ہے۔اور یہ پروگرام یواین گولز کے مطابق ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.