یمن، دھماکا خیز مواد سے وین ٹکر گئی، 10افراد جل گئے

0 159

صنعاء: یمن کے کے مغربی صوبے الحدیدہ میں جمعے کے روز دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔یہ مواد حوثی ملیشیا نے سڑک کے کنارے نصب کیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ان افراد کو لے کر جانے والی وین مکمل طور پر جل گئی۔مقامی اور طبی ذرائع نے بتایا کہ الحدیدہ صوبے کے ضلع بیت الفقیہ میں دھماکے کا نشانہ بننے والی وین جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو لے کر جا رہی تھی۔یاد رہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے نصب کیے گئے دھماکا خیز آلات اور بارودی سرنگوں کے نتیجے میں مغربی ساحل کے علاقے میں اب تک درجنوں شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ بارودی مواد سڑکوں، کھیتوں اور شہریوں کے گھروں پر نصب کیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.