پاکستان، ترکی اور افغانستان ’’سہ فریقی انگیجمنٹ‘‘جاری رکھیں گے، شاہ محمود قریشی

0 192

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی اور افغانستان ’’سہ فریقی انگیجمنٹ‘‘جاری رکھیں گے،افغان وزیر خارجہ کے ساتھ معمولی جرائم کی پاداش میں افغانستان کی جیلوں میں قید ’’پاکستانی قیدیوں‘‘کی رہائی کا نکتہ اٹھایا۔اتوار کو ترکی کے دو روزہ دورہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میرا ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر ترکی کے دو روزہ دورے پر

استنبول آنا ہوا تاکہ ترکی کی میزبانی میں منعقدہ ’’استنبول کانفرنس‘‘میں شرکت کر سکوں،اس کے ساتھ ساتھ سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس بھی رکھا گیا جس میں پاکستان، افغانستان اور ترکی کے وزرا کو شرکت کرنا تھی۔کرونا وبا کی پیچیدہ صورت حال کے باوجود، افغانستان کے مسئلے کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ ضروری سمجھا گیا کہ اس کانفرنس کا انعقاد ہو ۔بدقسمتی سے استنبول کانفرنس طالبان کے شرکت نہ کر سکنے کے باعث منعقد نہ ہو سکی چنانچہ اس کانفرنس کو ملتوی کرنا پڑا ۔لیکن پاکستان، ترکی اور افغانستان، تینوں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ ہم اپنی سہ فریقی انگیجمنٹ‘‘کو جاری رکھیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.