ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کیساتھ 06 بجے کے بعد بھی مارکیٹیں کھلے رہیں گے،عارف کاکڑ

0 151

مسلم باغ(ویب ڈیسک) کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر اج انجمن تاجران مسلم باغ کے صدر محمد عارف کاکڑ ، فنانس سیکرٹری محمد نعیم کاکڑ اور پولیس و لیویز کے انتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے قبل انتظامیہ نے یہ ہدایات جاری کی تھی۔ کہ ہفتہ اور اتوار کو پورا بازار بند ہوگا جبکہ باقی دنوں میں شام کے 06 بجے سے تمام مارکیٹیں بند کی

جائیگی۔ تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جاسکیں۔ اجلاس میں انجمن تاجران کے صدر محمد عارف کاکڑ نے موقف اختیار کیا۔ کہ مسلم باغ کے تمام تاجران ایس۔او۔پیز پر مکمل عمل درامد کرنے کیلیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائیگی۔ اس کے ساتھ سینٹائزر کا استعمال, صفائی کا خاص اہتمام سمیت سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کیلیے پوری تاجر برادری عمل کریگی۔ لیکن چونکہ مسلم باغ کا بازار ایک گلی پر مشتمل ہے

۔ اور یہاں پر بڑے شہروں کی نسبت چھوٹا بازار اور چند دکانیں ہیں۔ اگر ان چند دکانوں کو ہفتہ اور اتوار کے دن بند کیے جائیں اور باقی دنوں میں شام کے 06 بجے بازار بند کیا جائے تو اس سے ایک تو دکانداروں کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ انہی چند دکانوں کو بند کر کے عام شہریوں کو ضرورت کی چیزیں حاصل کرنے میں مشکل پیش ائیگی۔ لہذا کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے ایسا لائحہ عمل اپنایا جائے جس سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکا جاسکیں اور تاجر برادری کو بھی نقصان نہ اٹھانا پڑیں۔ جس پر پولیس و لیویز انتظامیہ نے انجمن تاجران کے صدر محمد عارف کاکڑ کے تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے ہدایات جاری کر دی کہ بازار صرف اتوار کے دن بند ہوگا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.