سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں، شیخ رشید

2 226

راولپنڈی( نیو زڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایمپورٹڈ حکومت کے فرار کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزمان کے

نام نکال دیئے گئے، ان سے حکومت سنبھالی نہیں جا رہی، یہ لوگ این آر او ٹو لینے آئے تھے، سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے، فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے،جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی، سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔

You might also like
2 Comments
  1. […] اگر اداروں کے ساتھ جنگ ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ رشید […]

  2. […] کابینہ کے ارکان اپنے ذاتی فائدے کیلئے ای سی ایل رولز میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟، سپریم کورٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.