عوام کی بہتر صحت کے پیش نظر فوڈ سیفٹی قوانین پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، نور محمد دمڑ

0 86

نومنتخب صوبائی وزیر و چیئرمین بی ایف اے نور محمد دمڑ نے محکمہ خوراک کا قلمدان سنبھالنے کے بعد بلوچستان فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ محکمہ خوراک اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی آفیسران کے ساتھ تعارفی اجلاس میں صوبائی وزیر کو محکمانہ و اتھارٹی کے مختلف امور اور اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری خوراک صالح محمد بلوچ ، ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے محمد نعیم بازئی، ڈائریکٹر جنرل فوڈ ڈیپارٹمنٹ ظفر اللہ کے علاوہ بی ایف اے و محکمہ خوراک کے ڈائریکٹرز و دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کا کہنا تھا کہ ملک کی بڑی آبادی ناقص خوراک کھانے پر مجبور ہے نتیجتاً شرح امراض میں اضافے سے ہیلتھ سیکٹر پر بھی بوجھ پڑرہا ہے ، عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی اور لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی انتہائی اہمیت کا حامل ادارہ ہے ، عوام کی بہتر صحت کے پیش نظر فوڈ سیفٹی قوانین پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،محکمہ خوراک اور بی ایف اے میں اصلاحاتی عمل کا سلسلہ جاری رہے گا ، ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی گزرتے وقت کے ساتھ مزید ترقی کرے اور صوبے بھر میں عوام کو محفوظ و ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیاء میسر ہوں۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر خوراک نے سیکٹری خوراک کے ہمراہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جدید سائنٹیفک لیبارٹری سمیت مختلف شعبوں کا وزٹ کیا۔صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے اور اجلاس میں شریک اعلیٰ آفیسران کو اتھارٹی کی آئندہ بورڈ میٹنگ میں ضروری اصلاحات سے متعلق سفارشات مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔قبل ازیں صوبائی وزیر کو سیکرٹری خوراک ، ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے اور ڈی جی فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے مختلف امور ، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.