کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں

0 411

کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کو اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز اور جائے تعیناتی پر اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر اپنا اسٹیشن نہ چھوڑیں، سرکلر میں تمام ڈپٹی کمشنروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں جائے تعیناتی سے غیر حاضر تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کے بارے میں چیف سیکریٹری کے دفتر میں رپورٹ کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.