کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پشتون آباد میں نماز جمعہ کے دوران رحمانیہ مسجد میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

0 191

کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پشتون آباد میں نماز جمعہ کے دوران رحمانیہ مسجد میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجدوں اور عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا- انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جو بھی حربہ اپنا لیں اس قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے- دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں- صوبائی وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کوئٹہ شہر کے مسجدوں اور عبادت گاہوں کا سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی- صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان کے مہینے سے ہمیں امن، اخوت اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کا سبق ملتا ہے لیکن امن و آشتی اور اخوت کے دشمن کبھی نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں قیام امن ہو- دہشت گرد بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جن کے لیے مذہب، انسانیت اور قومیت کوئی حیثیت نہیں رکھتی- دریں اثنا صوبائی وزیر داخلہ رحمانیہ مسجد بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے کے لیے ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی- انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہئے- صوبائی وزیر داخلہ نے زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.