اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا عام شہریوں کے تحفظ پرمباحثے سے خطاب

0 199

نیو یارک اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی قدروں کی مسلسل پامالی دیکھ رہے ہیں،مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کوکالے قوانین تحفظ فراہم کررہے ہیں، ادی میں خواتین بھی تشدد سے محفوظ نہیں،سلامتی کونسل مسئلہ کشمیراورفلسطین کے حل کیلئے متحرک ہوں ، مقبوضہ علاقوں میں سلامتی کونسل کی ناکامی کی قیمت معصوم لوگوں کواپنی جان سے چکانی پڑ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں تنازعات میں عام شہریوں کے تحفظ پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ارکان کے سامنے بھارتی جبر کے ثبوت پیش کیے اور کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیر میں انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام مروجہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کی ہے، بھارتی مظالم کو اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹراور دیگر اداروں نے بھی قلمبند کیا ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشمیرمیں رائج کالے قوانین کی آڑمیں بھارتی افواج نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں سلامتی کونسل کی ناکامی کی قیمت معصوم لوگوں کو اپنی جان سے چکانی پڑ رہی ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم ڈھائے جارہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی قدروں کی مسلسل پامالی دیکھ رہے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم وبربریت کوکالے قوانین تحفظ فراہم کررہے ہیں، مقبوضہ وادی میں خواتین بھی تشدد سے محفوظ نہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.