بھارت،کانگریس میں اکھاڑ پچھاڑ،راہول کا پارٹی سربراہی چھوڑنے کا امکان

2 133

نئی دہلی بھارتی لوک سبھا انتخابات 2019 میں ناکامی کے بعد انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو شکست خوردہ امیدواروں کے استعفے موصول ہونے لگ گئے، جبکہ ان کا خود کا بھی پارٹی صدارت چھوڑنے کا امکان ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں گانگریس کے رہنما اپنی پارٹی رکنیت سے استعفی دے رہے ہیں۔ان استعفے دینے والے رہنمائوں میں بولی ووڈ اداکار راج ببر بھی شامل ہیں جو اتر پردیش میں کانگریس کے ریاستی سربراہ بھی تھے۔دوسری جانب انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے دوران راہول گاندھی بھی اپنا استعفی پیش کردیں گے۔راہول گاندھی اس وقت انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ہیں اور انہوں نے اپنی بہن پریانکا گاندھی کے ہمراہ انتخابی مہم کے دوران پارٹی کی سربراہی کی تھی۔یاد رہے کہ کانگریس کو گزشتہ لوک سبھا انتخابات کی طرح ان انتخابات میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت بی جے پی کو 302 نشستوں پر اکثریت حاصل ہے جبکہ کانگریس کے حصے میں صرف 52 نشستیں ہی آسکی ہیں۔راہول گاندھی لوک سبھا میں سب سے زیادہ نمائندے بھیجنے والی ریاست اترپریش کے شہر امیٹھی جو پارٹی کا مضبوط حلقہ کہا جاتا ہے، وہاں سے بی جے پی رہنما سمرتی ایرانی سے شکست کھا گئے۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز اف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کو تامل ناڈو، کیرالہ، پیڈوچیری، پنجاب، اندامن نکوبار آئلینڈ، لکشادویپ اور میگھلایا سے قلیل مارجن کے ساتھ برتری حاصل ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹی وی چینلز کی جانب سے انتخابات میں بی جے پی کی واضح برتری کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں بی جے پی کے حامیوں نے دہلی ہیڈکوارٹرز سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں کامیابی کا جشن منانا شروع کردیا تھا۔

You might also like
2 Comments
  1. […] اوپنر کے ایل راہول کی اتھیا شیٹی کے ہمراہ فلم تڑپ کے پریمیرمیں […]

  2. […] پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا کیس: عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.