ہمیں اپنی کھیلاڑیوں کی بہترین رہنمائی کے ساتھ ایک بہترین سمت دینے کی ضرورت ہے ،عبدالخالق ہزارہ

0 448

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی کھیلاڑیوں کی بہترین رہنمائی کے ساتھ ایک بہترین سمت دینے کی ضرورت ہے تاکہ کھیلاڈی اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے بلوچستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر یں، انہوں نے نوجوانوں پر سے زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور

اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان کوآباد رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نینیمسو فٹبال ٹیم کے زیر اہتمام یوم کشمیر اور یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والے فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنیمسو آرگنائزیشن کے صدر عبدالعلی ہزارہ، مرزا حسین ہزارہ، زمان دہقانزادہ، فٹبال ٹیمز کے کھلاڑی اور آفیشلز شریک تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی بدولت نفرتوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی پی امن محبت بھائی چارہ کو عملی

جامہ پہنا رہا ہے۔ ہم نے اپنے دور میں کھیل کو عروج تک پہنچایا ہے تمام کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کی ہے اور آئندہ بھی جاری رہیگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے میگا ایونٹس کیساتھ ساتھ میگا پروجیکٹس پر بھی کام جاری ہے۔ ہر ضلع میں بین الاقوامی طرز کے سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر تاریخی اقدام ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے دوریوں کا خاتمہ ہو رہا ہے تقریب کے آخر میں صوبائی مشیر نینیمسو فٹبال ٹیم کے زیر اہتمام یوم کشمیر اور یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والے فٹبال ٹورنامنٹ کے ونر اور رنر اپ ٹیموں و منتظمین میں انعامی رقم تقسیم کیے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.