صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں ، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اس ضمن میں صوبے اور دیگر دور دراز علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے متعددترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کی بروقت تکمیل سے عوام کے بنیادی مسائل حل
اور انہیں سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ویژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود اورصوبے کی ترقی کے لئے اجتماعی نوعیت کے منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے جن میں صحت، آب نوشی، تعلیم، کھیل سمیت شاہراؤں کی کشادگی کے منصوبے شامل ہیں جس سے صوبے کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی
حکومت نے صوبے میں امن وامان کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ماضی کی نسبت اس وقت صوبے میں امن و امان کی صورتحال قدر بہتر ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے ماضی کی نسبت اب سر مایہ کاری کے نئے مواقع میسر آ رہے ہیں جس سے نہ صر ف صوبے کی تعمیر و ترقی میں اضافہ ہوگا بلکہ بیروزگاری کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی