شہداء چمن کی خون رائیگاں نہیں جائینگی،مولاناعبدالقادرلونی
جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنئیر نائب امیرمولناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ولنامحمود الحسن قاسمی مرکزی نائب امیرمولناعبدالروف مرکزی ترجمان سیدحاجی عبدالستار چشتی نے کہا کہ شہید محمد حنفیاء نے جدوجہد کی جو داستان رقم کی وہ آنے
والی نسلوں کے لئے بھی طبقاتی جبر سے آزادی اور نجات کا درخشاں پیغام ثابت ہوگا شہداء چمن کی خون رائیگاں نہیں جائینگےاورجدوجہد کی راستے میں آنے والے مصائب وتکالیف پر صبرواستقامت مؤمن کاشیوہ ہے ان کی ایثار کوش اور وفا شعار سے جلد ایک انقلاب برپا ہوگا مصائب اور رکاوٹیں آئیں گے لیکن ان مصائب ورکاوٹوں سے ہمارے جدوجہد کا راستہ بند نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ شہداء کی خون کے ایک ایک قطریں سے تحریکیں بن کر ابھرے گے ایسے عظیم محسنوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی پورے ملک میں فعال ہونا ان مخلص کارکنوں کی عظیم جدوجہد کا ثمر ہے ان کے جدوجہد کا مقصد اللہ تعالیٰ کی دھرتی پر رب کا نظام نافذ کرنا تھا کارکن تجدید عہد کرے کہ اپنے اہداف کی حصول کے لیے میدان سے پیچھے نہیں ہٹے گے اسلام کے سربلندی ہمارا اولین ہدف ہوگا