کسی ایسے سیاسی پارٹی کا حصہ بنیں گے جس کا منشور اور پروگرام حقیقی بنیادوں پر عوامی خدمت کا ہو ، پرویز احمد رند

0 348

خاران (نمائندہ صحافت نیوز/ نصیب ریکی) سیاسی و قبائلی رہنماء حاجی میر پرویز احمد رند نے خاران میں میر فیصل سیاپاد ہاؤس میں سیاسی و علاقائی معتبرین کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے میں خاران سے اپنی سیاسی پینل ( متحدہ خاران پینل)کے اعلان کرکے سیاسی جہدوجہد کا باقاعدہ اعلان کردیا اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے لوگوں نے مستفی ہونے اور میر پرویز احمد رند کی قیادت میں ان کے متحدہ خاران پینل میں شمولیت کا اعلان کیا میر پرویز احمد رند

نے کہا کہ خاران کے تمام سیاسی و علاقائی معتبرین اور عوام کو ہم نے ابتدائی طور پر اپنے سیاسی پینل کے ذریعے سے چھت فراہم کیا ہے اور انشاء اللہ مستقبل کی سیاست کے لئے عمائدین اور عوام کے مشورے سے کسی ایسے سیاسی پارٹی کا حصہ بنیں گے جس کا منشور اور پروگرام حقیقی بنیادوں پر عوامی خدمت کا ہو اور عوام کے تمام آہنی وقانونی حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہو میر پرویز احمد رند نے کہا کہ 1985سے 2018تک خاران کے عوام نے مختلف لوگوں کو عوامی نمائندگی کا موقع دیا ہے سارے نمائندے اپنی کارکردگی کے حوالے سے عوام اور اللہ پاک کو جواب دے ہیں ہم منفی پروپیگنڈا کے عادی نہیں ہیں ہر ایک کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں میر پرویز احمد رند نے کہا کہ ہمارے سیاست کا مقصد اپنے ذات کے لئے انفرادی مفادات اور اور مراعات نہیں ہیں ہم نےعوام کے اجتماعی مفادات کے لئے جہدوجہد شروع کیا ہے اس میں عوام کا ہمارے ساتھ تعاون رہے گا انھوں نے کہا کہ خاران کسی لیڈر کا میراث اور جاگیر نہیں ہر ایک کو عوامی خدمت اور سیاست کا حق حاصل ہے میر پرویز احمد رند نے کہا کہ خاران کے عوام نے کافی عرصہ مختلف نمائندوں کو عوامی نمائندہ منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجے ہیں اس بار عوام ہمیں بھی عوامی خدمت کا موقع دیں انشاء اللہ عوام کو روشن مستقبل فراہم کرینگے ہم عوام کے حقوق ان کے گھروں کے دہلز پر فراہم کرینگے علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ لوگوں کے جان و مال کی تحفظ عوام کو تعلیم صحت بجلی پینے کے صاف پانی سڑکیں نوجوانوں کو منشیات سے پاک معاشرے کھیلوں کے مواقع اور دیگر تمام بنیادی سہولیات فراہم کرینگے میر پرویز احمد رند نے کہا کہ عوام پہلے کے تمام نمائندوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں ہمیں عوام کی مکمل حمایت اور پزیرائی حاصل ہے انشاء اللہ آنے والا دور ترقی و خوشحالی کا ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.