پولیو ٹیمیں اپنا کارکردگی مزید بہتر بنائیں،مہراللہ بادینی

0 412

پولیو ٹیمیں اپنا کارکردگی مزید بہتر بنائیں،مہراللہ بادینی

قلات(ویب ڈیسک)انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراقبال نورزئی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ایم ایس سول ہسپتال قلات ڈاکٹرنسیم لانگو ایم ایس آغاکریم خان میموریل ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر نیچاری ڈی ایس پی قلات پولیس عبدالحمید تھرڈ پارٹی ڈبلیو ایچ

 

او ڈاکٹر نصرت تحصیلدار قلات علی احمد کرد لائن آفیسر قلات لیویز جان محمد لانگو پولیو ایریا انچارج پولیو مانیٹرنگ ٹیمیں اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں قلات میں جاری پولیو مہم کے دوران درپیش مسائل ڈورمارکنگ فنگرمارکنگ پولیو ٹیموں کو دیاگیا روزانہ ٹارگٹ کی تکمیل پولیو ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو جیسے خطرناک بیماری سے بچنے کے لیئے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پولیو ٹیمیں اپنا کارکردگی مزید بہتر بنائیں ضلع قلات کے ایریا میں ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے پلائے بغیر رہ نہ جائے ہمارا مقصد پولیو سے پاک معاشرہ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.