بلوچستان میں لیویز فورس سب سے زیادہ اہم ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو

0 161

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے لیویز ہیڈکواٹر کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موت برحق ہے اور جنہوں نے شہادت حاصل کی انہیں اللہ تعالیٰ نے بڑا رتبہ دیا ہم اس دنیا میں اللہ تعالی کی مرضی سے آئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ہی واپس جائیں گے وزیر اعلیٰ نے لیویز فورس کے شہداءکی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن وامان کے قیام کے لیے لیویز فورس کا بنیادی کردار ہے اور لیویز فورس کے اس اہم کردار کو مزید بہتر بنایا جائے گا لیویز فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر دم تیار ہے لیویز فورس کی استعداد کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو لیویز فورس کی کارکردگی فورس کی استعداد کار اور لیویز فورس کے شہدا کے لواحقین کےویلفئیر کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے ڈی جی لیویز کی کارکردگی کو سراہا وزیر اعلیٰ نے یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے شہداءکے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا لواحقین کی نگہداشت اور دیکھ بھال ہماری اولین ذمہ داری ہے جبکہ شہداءکے لواحقین کے لیے مالی معاونت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور حکومت شہداءکے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.