ہماری سر زمین شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ہے،جمال شاہ کاکڑ

0 82

کوئٹہ(یو این اے )سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سالمیت کیلئے فورسز ودیگر کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،قوم کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،ہماری سر زمین شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم تکریم شہدائ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ محب وطن پاکستانی اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،ہماری سر زمین شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) شہدائ کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں اور ان کی یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے ،شہدا کی قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں شہدا کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیںپاکستان کو بہت قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیاگیا جس کے بعد ملک میں جمہوریت کی مضبوطی ،آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جمہوری طریقے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جدوجہد اور امن وامان کے قیام ودشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے افواج پاکستان ،پولیس ،لیویز اور عام عوام کی جانب سے جو جدوجہد اور قربانیاں دی گئی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیںگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.