پشاور،سرکاری گاڑی پر سوار مبینہ سرکاری ملازم سے 6 کلوگرام چرس برآمد

0 181

پشاور خیبرپختونخوا ایکسائز نے منشیات اسمگلروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکاری گاڑی پر سوار مبینہ سرکاری ملازم سے چھ کلوگرام چرس برآمد کرلی ۔ پیر کو محکمہ ایکسائز کے مطابق سرکاری گاڑی نمبر GA 202 Islamabad کو ایک ناکے پرروک کر چیک کیا گیا تو گاڑی کے اندر سے 6کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ابتدائی تفیش کے مطابق ملزم کے پاس منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا کارڈ ہے اور وہ خود کو سرکاری ملازم بتا رہا ہے۔ملزم کی شناخت سیف اللہ ولد سید احمد سکنہ سٹیٹ نمبر 8 ، سیکٹر جی 10 اسلام آبادہے۔ مزید تفتیش کیلئے منشیات قانون کی دفعہ 9cCNSA کے تحت تھانہ پندوں میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.