حکومت نے معیشت سمیت تما م شعبوں کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں‘وزیر صنعت و تجارت بلوچستان
لو را لا ئی: وزیر صنعت و تجارت بلوچستان حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ،حکومت نے معیشت سمیت تما م شعبوں کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں یہ باتیں ۔انہوںنے لورالائی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔انہوںنے کہا کہ ژوب ڈویژن بشمول زیارت ہرنائی کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں ہماری کوششوں سے ساڑھے چوبیس ارب روپے منظور ہوئے ہیںآ ج تک ماضی کی حکومتوں میں اتنے فنڈ ز وفاقی پی ایس ڈی پی میں نہیں ملے انہوںنے کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میںلورالائی سپرہ راغہ روڑ کی تعمیر مڑہ تنگی ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز اور مڑہ تنگی ڈیم سے لورالائی شہر تک پینے کے صاف پانی کی پائپ لائن شامل ہے انہوں نے کہا صوبائی بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے اورخط غربت کی لکیر سے نیچے زندگیا ں گزارنے والے عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا انہوں نے کہ اپوزیشن کا کام ہی حکومت پر تنقید کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک تاریخی بجٹ پیش کیا ہے جو عوام دوست ہے ہر سیکٹر کیلئے ہے بجٹ تشکیل دیتے وقت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی تھی تعلیم صحت انفراسڑیکچر پانی کی سہولتوں کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا وزیر اعلی جام کمال علیانی نے ہر حلقے کو ضروریا ت کے مطابق اسکیمیں دی ہیں اور اس میں اپوزیشن کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا ہے بلوچستان حکومت کا بجٹ پورے صوبے کے لئے بلا امتیاز اور برابری کی بنیاد پر بجٹ پیش کیا گیا ہے جو کے بلوچستان کے پسماندگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریئنگے انہوں نے کہا کے حالیہ بجٹ میں میری اور میری کوششوں سے لورالائی کے لئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی سکیمات منظور ہوئی ہیںجن میں صوبائی پی ایس ڈی پی میں لورالائی شہر اور گرد ونواح میں روڑوں کی تعمیر ایک ارب چودہ کر وڑ رو پے لورالائی میں واٹرسپلائی سکیمات کیلئے چالیس کروڑروپے منظور ہوئے ہیں لورالائی شہرمیں ماربل سٹی کیلئے پچھلے سال دس کروڑ روپے منظور ہوئے تھے جبکہ اس سال پھر مزیدتیس کروڑروپے منظور ہوئے ہیں اس ماربل سٹی کی تعمیر سے لورالائی شہر میں نئے روزگار کے موقعے میسر آئیں گے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگاتقریباً تیس ہزار افراد کو روزگار ملے گا ایسی طرح تعلیم صحت کے شعبوں کیلئے بھی خاطر خواہ رقم رکھی گئی ہے لورالائی شہر اور گردونواح میں خواتین کیلئے کشیدہ کاری اور سلائی کڑائی کے سینٹرزقائم کیے جائیں گے جس سے علاقے کی غریب خواتین ہنر سیکھ کر اپنا روزگارپید ا کرسکیں گی کیونکہ خواتین بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہوںنے کہا کہ لورالائی شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے شہر کی میں شاہرائوں لورالائی زیارت روڑ لورالائی کوئٹہ روڑ اور لورالائی ڈی جی خان روڑ کے شہر میں داخلے کے مقام پر شاندار گیٹ ویز بنائیں جائیں گے جبکہ پٹھانکوٹ جولورالائی کا ایک تفریحی مقام ہے پر ایک شاندار پارک بھی تعمیر کیا جائے جس کیلئے حالیہ بجٹ میں سات کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں اس کے علاوہ لورالائی شہر میںگرلز رریذڈیشنل کالج بھی قائم کیا جائے گااس کے علاوہ لورالائی شہر کی تمام گلیوں محلوں میں بلیک ٹاپ ٹف ٹائلز اور سیوریج سسٹم کی تعمیر کیلئے پندرہ کروڑ روپے کا کام جاری ہے لورالائی میں ایجوکیشن سٹی کیلئے پچاس ایکٹر زمین صوبائی حکومت کو فراہم کردی گئی ہے جس پر جلد کام کا آغاز ہوجائے گا انہوںنے کہا کہ صوبے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار بھی فراہم کیا جائے گا اس وقت صوبے میں اٹھارہ ہزار پرانی آسامیا ں اور چھ ہزار نئی آسامیاں خالی ہیں لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ان آسامیوں پر تعیناتیاںنہیں ہوسکیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہوگی کہ پرانی اٹھارہ ہزار آسامیوں پر نومبر تک تعیناتیاں کر دی جائیں اور چھ ہزار آسامیوں پر بھی آئندہ جون تک تعیناتیاں کردی جائیں اور انشاء اللہ تمام تعیناتیاں صرف اور صرف میرٹ پر ہونگی ہم میر ٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوںنے کہا کہ این ایف سی ایورڈ میںوزیر اعلی بلوچستان جام کمال علیانی کی کوششوں سے اس مرتبہ بلوچستان کو زیادہ رقم دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی پچھلی حکومتوں کی نسبت اب زیادہ فعال ہے اور تما م ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر موجودہے آپریشن تھیٹر اور دیگر تمام شعبے فعال اور پوری طرح کا م کررہے ہیں مگر بدقسمتی سے کرونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کی وجہ سے کچھ مشکلات درپیش ہیں حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ لورالائی شہر میں پینے کاصاف پانی 80فیصدشہریوں کو فراہم کیا جارہا ہے ۔
[…] ولی تنگی ڈیم کے ٹوٹنےسے متعلق غلط پیغام رساُنی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم […]