وزیر اعلی گلگت بلتستان کے لیے میر افضل کا انتخاب بہترین فیصلہ ہے، علی امین خان گنڈاپور

1 178

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے میر افضل کو وزیر اعلی گلگت بلتستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے لیے میر افضل کا انتخاب بہترین فیصلہ ہے،انہوں نے کہا میر افضل ایک صاف و شفاف اور قابل احترام شخصیت ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے لیے گلگت بلتستان میں پرُ امن ماحول میںصاف و شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں اُن پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کرونا وباء کی صورتحال میں انتخابات کا عمل ایک بڑا چیلنج ہو گا اورانتخابی مہم اور پولنگ کے حوالے سے سخت ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کے حوالے سے پہلے سے بھی زیادہ محتاط انداز اپنانا ہو گا تاکہ گلگت بلتستان میں پر امن انتخابات کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور مکتبہ فکر کا باہمی اعتماد گلگت بلتستان میں انتخابات کا عمل مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور عوام اپنے ووٹ کا حق بہترین انداز میں ادا کر سکیں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر لیا گیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.